افغانستان میں مسلح مزاحمت بڑھنے سے خانہ جنگی کا خطرہ، سربراہ جامعۃ الرشید کا انتباہ

بھارت فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر کی میزبانی اور مالی معاونت کر رہا ہے، مفتی عبدالرحیم

اسلام آباد:

جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافے پر خبردار کیا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کی موجودگی اور افغان طالبان کی مبینہ سرپرستی نے صورتحال مزید کشیدہ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان رجیم میں سیکیورٹی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث افغانستان خانہ جنگی کے خطرے سے دوچار ہے۔

Load Next Story