آنر 25: صومالیہ میں قزاقوں سے محفوظ رہنے والے باقی 3 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

پرواز سے شام 4 بج کر 40 منٹ کراچی پہنچے گی، محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف واپس آئیں گے

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پانچ ماہ تک یرغمال رہنے کے باوجود خوش قسمتی سے محفوظ رہنے والے مزید 3 پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے۔

وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو ائیرپورٹ پر ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے سے محفوظ رہنے والے مزید تین پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے تین ارکان محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف آج ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔

تینوں پاکستانی ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز سے شام 4 بج کر 40 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے کراچی دفتر کو تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو ایئرپورٹ پر ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محمد یاسین کا تعلق پشاور جبکہ عمران علی اور سید حسین یوسف کا تعلق کراچی سے ہے۔ محمد یاسین کو کراچی پہنچنے کے بعد پشاور منتقل کیا جائے گا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں پاکستانی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

Load Next Story