لاہور: کم عمر سگی بہنوں سے فحش حرکات اور جنسی جرائم میں ملوث 2 درندے گرفتار

شاد باغ اور مصری شاہ پولیس نے خاتون پر تشدد اور کم عمر سگی بہنوں سے فحش حرکات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین پر تشدد اور جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاد باغ اور مصری شاہ پولیس نے خاتون پر تشدد اور کم عمر سگی بہنوں سے فحش حرکات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شاد باغ پولیس کے مطابق ملزم ساحل نے ساتھیوں کے ہمراہ گلی میں کھڑی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مصری شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیڑھ اور پانچ سالہ بچیوں سے فحش حرکات کرنے والے اوباش ملزم احمد محمود کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گلی میں موجود بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بروقت کارروائی اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سٹی نے ایس ایچ او شاد باغ، مصری شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔
 

Load Next Story