دیر لوئر؛ مسافر بس، ڈمپر اور گاڑی سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، خواتین سمیت 14 مسافر زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس دیر اپر سے پشاور جا رہی تھی

اپر دیر:

خال شلفلم کے مقام پر یوٹانگ بس ڈمپر اور کار سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنجکوڑہ کے کنارے کھائی میں جا گری۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس دیر اپر سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

عملے کی جانب سے 8 زخمیوں کو  خال آر ایچ سی اور 6 افراد کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Load Next Story