پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز  ۔ منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی

یہ کامیاب انسدادِ منشیات آپریشنز  پی این ایس یرموک نے بحیرۂ عرب میں تعیناتی کے دوران کیے

پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز  ۔ منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

یہ کامیاب انسدادِ منشیات آپریشنز  پی این ایس یرموک نے بحیرۂ عرب میں تعیناتی کے دوران کیے۔

مشکوک کشتیوں پر آپریشن کے دوران پی این ایس یرموک نے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2000 کلوگرام حشیش ضبط کر لی، ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

یہ کامیاب آپریشنز پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی اور سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف غیر متزلزل عزم کے عکاس ہیں۔

Load Next Story