خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی، لکی مروت کے شہریوں کی وزیراعلیٰ پر شدید تنقید

دھرنوں اور مسلسل احتجاجی سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے عوام تحریکِ انصاف کی قیادت پر برس پڑے

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی پر لکی مروت کے شہریوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دھرنوں اور مسلسل احتجاجی سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے عوام تحریکِ انصاف کی قیادت پر برس پڑے۔

لکی مروت سمیت دیگر علاقوں کے عوام کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوامی عدم دلچسپی کے باعث گنڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج مکمل ناکام رہا۔

خیبر پختونخوا کے عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دھرنا ختم کرکے فوری مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

Load Next Story