بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ فیس کی مد میں  اوور چارجنگ کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم نے  ہسپتال کا دورہ کرکے معاملہ بے نقاب کردیا

راولپنڈی میں بےنظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ فیس کی مد میں  اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا جب کہ پرائیویٹ پارکنگ عملہ مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے لگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم نے  ہسپتال کا دورہ کرکے معاملہ بے نقاب کردیا، سیکورٹی سپرواہزر کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں نجی پارکنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پارکنگ عملے کی جانب سے شہریوں سے اضافی رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا، کار، جیپ اور لوڈر رکشہ کی مقررہ پارکنگ فیس 30 روپے مقرر ہے، موٹر سائیکل کی مقررہ پارکنگ فیس 10 روپے مقرر ہے۔

پولیس نے کہا کہ ٹرک اور مزدا کی مقررہ پارکنگ فیس 50 روپے ہے، عملہ مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور ٹریڈ پارکنگ کمپنی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Load Next Story