پختونخوا پولیس بدحالی کا شکار؛ صوبائی حکومت کی ترجیحات پرسنگین سوالات اٹھ گئے

صوبائی حکومت سیاسی احتجاج اور دھرنوں میں مصروف ہے، پولیس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، شہری

خیبر پختونخوا کی پولیس سنگین بدحالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کی ترجیحات سوالات اٹھ  رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی پولیس کو بنیادی وسائل اور جدید آلات کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات اور پولیس کو درپیش مشکلات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

عوام کی جانب سے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ وہ سیاسی احتجاج اور دھرنوں میں مصروف ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف پولیس کی ضروریات کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کرنے والی پولیس کے تھانے اور چوکیاں وسائل کی کمی اور حکومتی عدم توجہی کی تصویر پیش کررہی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی کے لیے درکار بنیادی سہولیات اور جدید آلات کی قلت کا سامنا ہے۔

دہشت گردی سے نبردآزما پولیس جدید اسلحے، ضروری حفاظتی آلات اور بلٹ پروف گاڑیوں کی منتظر ہے، تاہم ان وسائل کی عدم دستیابی کے باعث اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کی صورتحال پر صوبائی حکومت کی بے حسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہناہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے پولیس اہلکار حکومتی عدم توجہی کی قیمت اپنے خون سے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

Load Next Story