دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان مستعفی

اب قیادت نئی نسل کو منتقل ہونی چاہیے، بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھوں گا، دھننجایا ڈی سلوا

دورہ پاکستان سے پہلے سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دھننجایا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ اب قیادت نئی نسل کو منتقل ہونی چاہیے۔ وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

سری لنکا کرکٹ نے دھننجایا ڈی سلوا کی قیادت اور خدمات کو سراہا۔

سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ دھننجایا ڈی سلوا کی بطور کھلاڑی دستیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ کوشال مینڈس کا بطور کپتان تقرر ہوسکتا ہے۔

Load Next Story