لاہور؛ کپڑے میں لپٹی نومولود بچی کی لاش برآمد

نامعلوم شخص لاش گلی کے کونے میں پھینک کر فرار ہوگیا، ایدھی ترجمان


ویب ڈیسک October 08, 2026

لاہور:

شاہدرہ کے علاقے دولت خان روڈ سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق کسی نامعلوم شخص کی طرف سے لاش کو گلی کے کونے میں پھینکا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایدھی رضاکاروں نے پولیس کی کارروائی کے بعد نومولود بچی کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق قریبی کیمروں کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے، شاہدرہ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ 5027/26 درج کیا گیا ہے۔