لاہور؛ کپڑے میں لپٹی نومولود بچی کی لاش برآمد

نامعلوم شخص لاش گلی کے کونے میں پھینک کر فرار ہوگیا، ایدھی ترجمان

لاہور:

شاہدرہ کے علاقے دولت خان روڈ سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق نامعلوم شخص نومولود بچی کی لاش کپڑے میں لپیٹ کر گلی کے کونے میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایدھی رضاکاروں نے پولیس کی کارروائی کے بعد نومولود بچی کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

Load Next Story