کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نیو کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے۔

نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے  شہداء کو سلامی دی گئی اور  پھول چڑھائے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Load Next Story