شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7خارجی ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، خوارجیوں کو کسی بھی جگہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔