پی ٹی آئی دور میں سہولیات کا فقدان، قبائلی اضلاع کے عوام کو سابق فاٹا کی یاد ستانے لگی

قبائلی اضلاع کیلئے مختص فنڈز صوبائی حکومت سیاسی کشمش کی نذر کر رہی ہے، شہری

پشاور:

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی خراب کارکردگی کے باعث قبائلی اضلاع ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے مختص فنڈز صوبائی حکومت سیاسی کشمش کی نذر کر رہی ہے۔ قبائلی اضلاع کے فنڈز صوبائی حکومت کو فراہم کرنے کے بجائے براہ راست ان اضلاع پر خرچ کیے جائیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ کرم، اورکزئی، مہمند اورباجوڑ سمیت قبائلی اضلاع میں پینے کے پانی، سڑکوں، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ قبائلی اضلاع کے پرانے نظام  کی بحالی سے مقامی مسائل کے فوری حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Load Next Story