وزیراعظم کی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کے کردار کی تعریف

صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں مدد دی، شہباز شریف

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی کردار کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، جو آج تک برقرار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب پذیرائی ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ یہ نامزدگی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں ان کی کاوشوں کے اعتراف میں کی گئی تھی، جس کا مقصد عالمی سطح پر ان کی امن کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔

Load Next Story