وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورت حال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا جائزلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورت حال اورلانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اوراجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے میں گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو گورنر راج لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے لیے تیار تھی لیکن ہم اس کے فوری نفاذ کے حق میں نہیں اور گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے۔