ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات

ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق؛ 36 زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث فضائی آپریشنز متاثر ہونے کے بعد کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق کویت ایئرویز نے کویت سے ریاض اور ریاض سے کویت جانے والی پرواز منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتِ حال معلوم کریں۔ کمپنی کے مطابق، بکنگ میں درج موبائل نمبروں پر ایس ایم ایس اور دیگر نوٹیفکیشنز کے ذریعے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کینیڈا نے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ریاض ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کینیڈین شہریوں کو مقامی میڈیا پر نظر رکھنے، حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور میزائل یا فوجی کارروائیوں کا ملبہ نظر آنے کی صورت میں اس سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

Load Next Story