پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان
فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میری اور پورے اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا پولیس نے واپس لے لی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یا کسی پارلیمنٹیرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔
میری اور پورے پارلیمیٹرنیز کی سیکورٹی خیبر پختون خواہ پولیس نے واپس لے لی ۔
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) October 10, 2026
اگر مجھے یا کسی پارلیمیٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبر پختون خواہ ھونگے ۔