افغان سرحد سے دخل اندازی کی کوشش کرنے والے 12 خوارج ہلاک

شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اورگلگت بلتستان کے ضلع غذر کے رہائشی تھے۔

افغان سرحد سے10 اکتوبر کو دہشت گردوں نے ضلع کرم میں دخل اندازی کی کوشش کی، فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک ہوئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان جامِ شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موٴثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان طالبان کی چوکیوں نے بھی خوارج کی دراندازی کی کوشش کی حمایت میں فائرنگ کی۔

بیان کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بارہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک ہوئے،
شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان جامِ شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اورگلگت بلتستان کے ضلع غذر کے رہائشی تھے۔

Load Next Story