خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر بعض شہریوں کا خیرمقدم، نئے انتظامی سیٹ اپ سے امیدیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ حکومت میں دہشت گردی اور کرپشن میں اضافہ ہوا

بعض شہریوں نے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ حکومت میں دہشت گردی اور کرپشن میں اضافہ ہوا، جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر رہے۔ ان کے مطابق سابقہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔

شہریوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے یومِ نجات قرار دیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ایک قبضہ گروپ قابض تھا، جہاں کرپشن کی انتہا تھی۔

شہریوں کے مطابق خیبرپختونخوا کو وفاق سے ملنے والی تمام رقم دھرنوں پر خرچ کی گئی، جس کے باعث صوبہ بہت پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے نئے انتظامی سیٹ اپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے صوبے میں امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

 

 

Load Next Story