خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
درخواست سلمان ایڈووکیٹ نے دائر کی، صدر پاکستان، وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے
پشاور:
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست سلمان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی، غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی، بنیادی حقوق اور جمہوریت کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے اقدام کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک اس گورنر راج کے اعلامیہ کو معطل کیا جائے۔