خیبرپختونخوا میں بدامنی کی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آگئی
وزارت اطلاعات و نشریات نے خیبرپختونخوا میں بدامنی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوؤں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز ملک شام وغیرہ کی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے فیکٹ چیک تفصیلات جاری کی گئیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا (KP) میں بے امنی کے حوالے سے من گھڑت اور گمراہ کن دعوے پھیلا رہے ہیں، جس کے لیے اے آئی (AI) سے تیار کردہ تصاویر، پرانی فوٹیج اور غیر متعلقہ ویڈیوز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ زیرِ گردش مواد میں فیکٹریوں کی آگ، لوڈشیڈنگ پر ہونے والے مظاہروں اور شام وغیرہ کی ویڈیوز شامل ہیں جن کو غلط کیپشنز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ افراتفری کا تاثر پیدا کیا جا سکے۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 12, 2026
◼️ Mischievous social media handles are circulating misleading claims of fabricated unrest in KP, using AI-generated visuals, old footage and unrelated videos.
◼️ The circulated… pic.twitter.com/jCdNZTI01k
وزارت اطلاعات فیکٹ چیک کے مطابق افغان اور بھارتی اکاؤنٹس بھی مفاد پرست سیاسی اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں، جس سے مزید تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ایک منظم اور غیر ملکی سرپرستی میں چلایا جانے والا پروپیگنڈا ہے۔