اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی کے پولیس کے حوالے کردی گئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کی گئی ہیں، بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مضبوط بنانے کے لیے دی گئی ہیں۔
On the directions of Prime Minister Shehbaz Sharif, today I handed over 10 newly acquired Armoured Personnel Carriers (APCs) of Islamabad Police to KP Police to strengthen their ongoing counterterrorism operations.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 12, 2026
In view of the prevailing security situation and rising terrorist… pic.twitter.com/CUGHErTTXU
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فوری منتقلی کی ہدایت کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔