صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل 13,اکتوبر، 2026 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا
فوٹوفائل
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل 13,اکتوبر، 2026 کو شام 6:15 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 30 واں اجلاس ہو گا۔