پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
حساس علاقوں میں راستوں کی بندش کے باعث طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا
پشاور:
پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، حساس علاقوں میں راستوں کی بندش کے باعث طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مقامی سطح پر انتظامیہ حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔