پسنی؛ سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 72 کلوگرام آئس برآمد

برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے ہے، ترجمان اے این ایف

پسنی:

اے این ایف نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مجموعی طور پر 72 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے ہے۔ منشیات پسنی کے ایک غیرآباد علاقے میں زمین کے اندر گڑھے کھود کر چھپائی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران منشیات کی مبینہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک اسپیڈ بوٹ، تین انجن اور ایک ٹویوٹا پک اپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

اے این ایف کی بروقت کارروائی سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق منشیات سے منسلک اسمگلنگ نیٹ ورک اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، جبکہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

Load Next Story