پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

لیور ٹرانسپلانٹ 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیے گئے

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ(پی کے ایل ائی)  میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوگئے ہیں۔

لیور ٹرانسپلانٹ 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیے گئے ۔ پہلے لیور ٹرانسپلانٹ میں بنوں کے رہائشی والد نے بیٹی کو لیور کا عطیہ دیا۔

دوسرے لیور ٹرانسپلانٹ میں راولپنڈی کے رہائشی شوہر نے اپنی اہلیہ کو لیور کا عطیہ دیا ۔

قبل ازیں پی کے ایل آئی میں لیور کے دو اور کڈنی کا ایک ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوچکے ۔

Load Next Story