پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ایسی سوچ والے لوگوں کی بھی ہم نسلیں تباہ کردیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں، پاک فوج کے شہدا کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ کر جوتوں کے سول بنائیں گے، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح کہہ رہا ہوں کہ نسل تباہ کردیں گے، ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایا کرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی روزمیں کارکردگی دکھنا ہوگی، میں آپ کو ہرماہ کارکردگی سے آگاہ کروں گا، ہوسکتا ہے کہ دہشتگردی تھوڑی اٹھے، ہمارے لیے ایک سواسی دن بہت اہم ہے، یہ پارٹ ون ہے اورپارٹ فائیو بھی ہوسکتا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ لیڈرزکی حالت دیکھیں کھڑے ہونہیں سکتے انگریزی بول نہیں سکتے، کہتے ہیں کہ لیڈر کو جنگ پر بریفنگ دی وغیرہ، اگر ابھی کابینہ نہ چل سکی تو کے پی میں اورلوگ آئیں گے، چھ سو آدمیوں کے ساتھ آپ نکلے تھے۔