پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
فوٹو (ویڈیو اسکرین گریب/آئی ایس پی آر)
پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایوی اونکس سے لیس ہے، فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج بلند ترین درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ منفرد پرواز کے راستے اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔