کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، شہدا کے جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی علاقوں کو روانہ

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب مشاق تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہوئے جنہیں پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے دونوں بہادر افسران کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن کے لیے شہدا کی جرأت، لگن اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ باعث فخر ہے۔

نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story