ڈیرہ اسماعیل خان؛ والی بال میچ سے واپسی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

تھانہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے

فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں والی بال میچ سے واپسی پر دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں گاؤں ملانہ کے گرلز اسکول کے قریب مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں قدرت، عمر فاروق، شفیق، اجمل اور ارسلان شامل ہیں اور زخمیوں میں قیصر اور فضل شامل ہیں۔

تھانہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان اور فائرنگ کے محرکات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story