پرتشدد کارروائیوں کے باعث کارندوں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری

ریاست کا امن داؤپرلگانےاورسیکیورٹی فورسز پرحملوں کے بعد عوام کی جانب سے فسادی جتھے کو مکمل طورپرمسترد کیا جارہا ہے

فسادی جتھے کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث اس کے اپنے کارندوں کا لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کا امن داؤپرلگانےاورسیکیورٹی فورسز پرحملوں کے بعد عوام کی جانب سے فسادی جتھے کو مکمل طورپرمسترد کیا جارہا ہے۔

فسادی جتھےکے کارندے فہد عباسی کا کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بنیادی عوامی حقوق کے مطالبات کے باعث کالعدم تنظیم سے وابستہ ہوا تھا۔

فہد عباسی نے بتایا کہ فسادی جتھے کی حالیہ سرگرمیاں اپنے ابتدائی مقاصد سے ہٹ کر انتشار کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔ نام نہاد عوامی حقوق کی تحریک سے آج لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

فہد عباسی نے عوام سے اپیل ہے کہ اس فسادی  جتھےکاحصہ بننے کے بجائے اپنے کاروبار،روزگاراورخاندانوں کے تحفظ پر توجہ دیں۔

Load Next Story