دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی آمد
شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا
اپر دیر/لوئر دیر:
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
دیر بالا کے علاقے وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈ گواہی اور لواری ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔