سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستان سے تعلق رکھنے والا باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
تینوں باپ بیٹے کار میں مکہ سے مدینہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا
سعودی عرب میں عارف والا سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی کار کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چوہدری واحد علی اور ان کے دو بیٹے عمر واحد اور علی واحد شامل ہیں۔تینوں باپ بیٹے کار میں مکہ سے مدینہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
تینوں افراد عارف والا کے محلہ اقبال نگر کے رہائشی تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔