کراچی میں نومبر کا مہینہ بھی گرم رہنے کی پیشگوئی

آج سے اگلے 10 سے 14 دنوں تک دن اور رات دونوں اوقات میں درجہ حرارت گرم رہنے کا امکان

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں اکتوبر کے دوران موسم معمول سے گرم محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے نوبر کا پہلا ہفتہ بھی گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے 10 سے 14 دنوں تک دن اور رات دونوں اوقات میں درجہ حرارت گرم اور معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔

کراچی میں فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کے اس رجحان کو نومبر کے شروع میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Load Next Story