خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر 2026 بروز جمعرات صبح 11 بجے طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54کےتحت طلب کیا ہے جس میں ایوان سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق لی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

Load Next Story