بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن، سی پیک کے مغربی روٹ پر 310ارب روپے کے بڑے منصوبے

سی پیک کے تحت بلوچستان میں مغربی روٹ کی شاہراہوں کے 718 کلو میٹر طویل منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے

کوئٹہ:

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لیے سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سی پیک کے تحت بلوچستان میں مغربی روٹ کی شاہراہوں کے 718 کلو میٹر طویل منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مغربی زون میں شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے مختص فنڈز میں سے 163.17 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ہوشاب، آواران، نال، بسیمہ، خضدار اور ژوب، کچلاک روٹس کے لیے مختص 83.2 میں سے 54.9 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔ بسیمہ اور خضدار کے اہم روٹ کے لیے مختص فنڈز کا 94 فیصد حصہ ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوچکا ہے۔

سی پیک کے جدید سڑک نیٹ ورک سے بلوچستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی مواقع کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔

Load Next Story