پی ٹی آئی کے گرفتار رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

اسپیکر نے ایم این ایز کے لئے لاجز کو سب جیل قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، اجلاس تک اراکین وہیں رہیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رکن اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا دیا۔

اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پولیس پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل  پارلیمنٹ لے کر پہنچی جس کے بعد وہ اپوزیشن کی لابی میں آگئے تاہم داوڑ کنڈی کو آخری اطلاعات تک ایوان نہیں لایا گیا۔

اُدھر اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے لئے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے جس کا اسپیکر کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسپیکر کی جانب سے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد اجلاس جاری رہنے تک اراکین اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم رہیں گے۔

Load Next Story