پشاور اسکول سانحے میں جاں بحق تمام بچوں کی شناخت مکمل

رات گئے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال

پشاور:

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دیر کالونی اسکول سانحے کے تمام جاں بحق بچوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں لائی جانے والی 32 بچوں اور ایک ٹیچر کی لاشوں  کو شناخت کے بعد باقاعدہ ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق اب اسپتال میں سانحے کا کوئی بھی زخمی بچہ موجود نہیں ہے۔

اسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام زخمی بچوں کو گزشتہ روز ضروری طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جبکہ اسپتال میں کل 27 زخمی بچوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر 4 لاشوں کی شناخت نہیں ہو رہی تھی، تاہم رات گئے ان کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story