راولپنڈی: موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 28 سالہ ندیم احمد اور 35 سالہ صہیب احمد کے نام سے ہوئی
راولپنڈی:
چک بیلی روڈ پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ گاؤں کوری خدا بخش کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 28 سالہ ندیم احمد اور 35 سالہ صہیب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دونوں افراد سر پر شدید چوٹیں آنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔