پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت خان لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
شہید ملت خان لیاقت علی خان کے برسی پر بانی پاکستان کے مزار پر ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ ان کے 75ویں برسی کے موقع پر مزار قائد کے احاطے میں مدفون ان کے قبر پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ اور پاک نیوی کے افیسر لیفٹینٹ محمد ناہید کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔
قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔