ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پاکستان عالمی موسمیاتی تنظیم میں مستقل مندوب مقرر

تقرری پاکستان کی عالمی موسمیاتی تنظیم میں نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے

اسلام آباد:

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد افضال کو عالمی موسمیاتی تنظیم میں پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا گیا۔

محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم ڈبلیو ایم او میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تقرری پاکستان کی عالمی موسمیاتی تنظیم میں نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ موسمیاتی خدمات، تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر ہوں گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے ساتھ پاکستان کے ادارہ جاتی اور تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Load Next Story