انسداددہشت گردی عدالت اڈیالہ جیل میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کی سماعت
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے ایک مزید گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ ملزمان کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے اور جیل ٹرائل سے متعلق درخواستیں دائر کردیں۔ عدالت نے مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے کے مقدمے کی سماعت کی۔
دونوں میاں بیوی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت استغاثہ کے ایک مزید گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے اور جیل ٹرائل کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئیں۔ وکلاء صفائی نے متفرق درخواستوں پر بھی دلائل پیش کیے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔