3 سال میں کتنے اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، تفصیلات سامنے آ گئیں

رواں سال کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے کل 4668 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں

اسلام آباد:

وزارت داخلہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کے اجرا کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران مجموعی طور پر 13922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد لائسنس غیر ممنوعہ بور کے اسلحے کے لیے دیے گئے۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران 2770 ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بھی جاری کیے گئے، جبکہ سال 2024 میں 3151 اور سال 2025 میں 3125 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے کل 4668 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

Load Next Story