پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو گرفتار اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار اور ہراساں کرنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روک دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کے موکل کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، درخواست گزار کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور متعلقہ حکام کو ان کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے۔

Load Next Story