بی آر ٹی پشاور کے لیے 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل، مجموعی تعداد 296 ہوگئی

بسوں کی تعداد بڑھنے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھیں گے

بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں۔

ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں، جبکہ آج مزید 27 بسوں کی آمد کے بعد تمام نئی بسوں کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کی شمولیت سے بی آر ٹی پشاور میں مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ بسوں کی تعداد بڑھنے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھیں گے۔ نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی پشاور کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔

ادارے کے مطابق تمام 52 نئی بسوں کی پشاور آمد سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

Load Next Story