سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
فوٹو: فائل
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی دو ہزار 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636روپے ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی فی 10گرام قیمت بھی 2ہزار 401 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 108روپے کے اضافے سے 6 ہزار 256روپے کی ریکارڈ کی گئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کے اضافے سے 5ہزار 363روپے تک پہنچ گئی ہے۔