انسداد دہشتگردی عدالت؛ چیئرپرسن جموں کشمیر ڈیموکریٹ پارٹی کی ضمانت منظور

نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین مرکز میں منعقد ہونے والے ایک احتجاج کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئر پرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مذکورہ کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے ملزمہ کو 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین مرکز میں منعقد ہونے والے ایک احتجاج کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Load Next Story