بلوچستان؛ ضلع چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع چاغی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2مطلوب دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں حملہ کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردکوئٹہ-تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد شاہراہ پرتجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچا رہے تھے۔ فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
https://img.express.pk/media/videos/security_forces_balochistan_operation_chaghi.mp4