پاکستان میں معشیت کی بہتری کیلئے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار  ہوئی

پاکستان میں معشیت کی بہتری کیلئے  کیے جانے والے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو مسلسل یقینی بنا رہا ہے، ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار  ہوئی۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی زمین کے حصول کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔

نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری پر ایس آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/videos/invest.mp4

Load Next Story